کراچی (جنگ نیوز) سوشل میڈیا انفلوائنسر مومن علی منشی اور ایمان علی منشی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ مومن اور ایمان نے شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی فنکاروں کو ایسے انکوکھے اور منفرد مشورے دیئے کے حاضرین مسکرانے پر مجبور ہوگئے اور خوب تالیاں بجا کر اُنہیں داد دی۔ دونوں بہن بھائیوں کے ساتھ مزیدار گیمز کا مقابلہ ہوا۔ نوجوانوں نے بھی اُن سے سوال پوچھے۔ قہقہوں کی برسات لئے موج مستی سے سجا دلچسپ شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔