• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا صوبوں میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے بل کا مسودہ تیار

اسلام آباد (این این آئی)وفاق کے بعد جے یو آئی نے صوبوں میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیے بل کا مسودہ تیار کر لیا۔بل کے متن کے مطابق ایکٹ صوبہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025ء کہلائے گا۔بل میں کہا گیا ہے کہ مدارس پہلے سے رجسٹرڈ نہیں تو 6 ماہ کے اندر ان کی رجسٹریشن ہو سکے گی۔بل کے متن کے مطابق پہلے سے وفاق میں رجسٹرڈ مدارس کو صوبے میں رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔غیر رجسٹرڈ مدارس خود کو وزارتِ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رجسٹر کروا سکتے ہیں، ایک سے زیادہ کیمپس کے حامل دینی مدرسے کی ایک ہی رجسٹریشن ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید