• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا کو سہولتیں دینا اولین ترجیحات میں شامل، چیئرمین انٹر بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہ باتانہوں نے ایپکا میٹرک بورڈ ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی جس کی قیادت ملک خورشید احمد چیئرمین ایپکا کراچی ڈویژن ، صدر ایپکا میٹرک بورڈ سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈز کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہم سینیر اساتذہ کرام، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں وفد نے ملاقات میں انٹر بورڈ کا اضافی چارج سنبھالنے پر چیئرمین بورڈ کو مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
اہم خبریں سے مزید