میلبرن (جنگ نیوز) 24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ملیبرن کے ہوٹل میں 2022 میں زہر دینےکا دعوی کر دیا۔ نواک جوکووچ کو 2022 میںکورونا ویکسین کے مسئلے پر آسٹریلین حکام نے ویزہ منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا اس دوران انہیں ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ جوکووچ نے انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے محسوس کیا کہ ہوٹل میں مجھے زہریلی خوراک دی گئی ہے۔