ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 14مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ اور چہلیک کے علاقوں سے ملزمان کاشف اور محمد صہیب کے موبائلزفونزجھپٹا مارکر فرار ہوگئے ،ظفر حیدر سے مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 11لاکھ50ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد عثمان کے بھائی سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ،عبدالقیوم سے نامعلوم ملزمان نے نقدی10ہزار و موبائل لے گئے ،تھانہ شاہ رکن اور دولت گیٹ کے علاقوں سے ذیشان رشید اور عبدالقیوم کے موبائل لے گئے جبکہ فدا حسین ،عامر کریم ، شفیق الرحمن ،محمد صالح عزیز ،عمران حیدر ، محمد علی بلوچ اور محمد طفیل کی نقدی ،مویشی ،موبائلزفونزسمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔