• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پیرس کے لئے پہلی پرواز جہاں اوور سیز کے لئے اچھی خبر ہے وہاں پی آئی اے اسٹاف کے لئے بھی عید کا سامان بن گئی ہے ،پی آئی اے کے افسران اور عملے کے 26 اراکین اس پرواز میں پیرس روانہ ہو ئے ہیں ،بکنگ ڈیٹا کے مطابق مارکیٹنگ اور برانڈ شعبے کے افسران کی بڑی تعداد پیرس روانہ ہو ئی ہے ،جس پر پی آئی اے کے اہلکاروں نے ہی احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ادارے ماضی میں بھی اس طرح ہی غلط استعمال کیا جا تا رہا ہے ،واضح رہے کہ ۔قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے اڑان بھری۔ فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کیلئے قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسافروں کو الوداع کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بتدریج قومی پرچم بردار ایئرلائن پورے یورپ میں آپریٹ کرے گی۔ وزیر ہوابازی نے بتایا کہ پی آئی اے کی برطانیہ اور امریکہ کے لئے پروازیں بھی شروع ہوں گی۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی اور اس کے بیڑے کو بڑھایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید