اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 99وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی کے علاوہ 2 کاریں ، 33 موٹر سائیکل، 25 موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔49 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ بنی گالا ،شہزاد ٹاؤن ، پھلگراں، کھنہ ، نصیر آباد اور تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں 6 موٹر سائیکل، جڑواں شہروں میں 13 موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ 12 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ تھانہ صدرِ بیرونی علاقے گلشن شمال میں عاصم حسین کے گھر سے30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان ،تھانہ دھمیال کے علاقے گلزار ویلی میں شماہلہ حسین کے گھر سے بھی 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان ،تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں بلال حیدر کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ہل ویو اڈیالہ روڈ پر فیصل خان کے گھر سے 17 لاکھ نقدی زیورات اور ایل سی ڈی ،تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے نیو سٹی میں غالب علی کے گھر سے 16 لاکھ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے ڈونگی میں اسماء عثمان کے گھر سے 13 لاکھ کی نقدی ،تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں عثمان اشرف کے گھر سے 8 لاکھ کے زیورات اور نقدی ،تھان روات کے علاقے شجاعت حسین کے گھر سے 2 لاکھ کے 7 موبائل اور ایک لاکھ روپے نقدی ، تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں 5 لاکھ کی فیڈر کیبل، تھانہ صادق آباد کے علاقے محمدی کالونی میں خالد خاں کے گھر سے 5 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔