برطانوی سیکیورٹی حکام نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹس کی مانٹیرنگ شروع کردی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹس کو ممکنہ سیکیورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوسٹس کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ٹیم کر رہی ہے۔ ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہے کہ ان پوسٹس کی پہنچ کہاں تک اور کون ’انگیج‘ ہو رہا ہے۔
برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے پوسٹ میں وزیر جیس فلپ کو ’ریپ نسل کشی کو معافی دینے والا‘ قرار دیا تھا۔ تاہم جیس فلپ کے مطابق پوسٹ کے سبب انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی تعریف کرنے والے ایم پی روپرٹ لو نے ہوم آفس سے جواب مانگ لیا اور استفسار کیا کہ مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹس کی چھان بین کی جارہی ہے اوراس پر کتنا پیسہ خرچ ہوا؟