اسلام آباد (اے ایف پی ) نو بل انعام یافتہ ملالہ ویسف زئی اپنے آبائی وطن پاکستان آکر بے حد مغلوب اور بے حد خوش ہیں ۔ وہ اسلامی دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم پر سمٹ میں شرکت کےلیے ہفتہ کو یہاں پہنچیں۔ انہیں 2012ء میں جب وہ طالبہ تھیں انہیں گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا ۔ اس کے بعد وہ چند مواقع پر ہی پاکستان واپس آئی تھیں ۔ اپنی آمد پر اسلام آباد میں اپنے والدین کے ساتھ پر یس کانفرنس میں ملالہ نے اپنے آمد کو ایک اعزاز اور پر مسرت قرار دیا ۔ مذکورہ دو روزہ سمٹ میں دنیا کے مسلم اکثریتی ممالک سے نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ جہاں لاکھوں بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں ۔ کلینیکل سائیا کالو جی کی طالبہ 23سالہ زیر اطارق نے سمٹ کو مسلم طالبات کے تعلیم کےلیے اچھی ابتداء قرار دیا ۔