• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈانفیکشن ڈیزیز پروگرام کےحوالے سے اجلاس

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے ا اجلاس ہوا -اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ا کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی بہترین مانیٹرنگ اور انسپکشن کے بہت مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زہریلے فضلے کے سٹاک کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید