• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ہیلتھ سسٹم کومزید بہتربنائیں گے،عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ارفعہ کریم ٹاور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کادورہ کیاچیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے وزیر صحت کو خوش آمدید کہا۔خواجہ عمران نذیر کو پی آئی ٹی بی چیئرمین نے وزیراعلی کے آئی ٹی سے مربوط تمام انقلابی پروگرامز سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے پی آئی ٹی بی کے سٹوڈیو میں وزیراعلی کے منصوبے she wins اور گلوبل سرٹیفیکیشن کے حوالہ سے پیغامات ریکارڈ کروائے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ڈیجیٹل پروگرامز کے ذریعے ہیلتھ سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کے منصوبہ she wins کے تحت پڑھی لکھی بچیاں مختلف ہنر کی تربیت لیکر گھر بیٹھے لاکھوں کا روزگار کما سکتی ہیں۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ معمولی فیس سے گرافک ڈیزائننگ، کوکنگ، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، دیگر مہارت حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتی ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی کے گلوبل سرٹیفکیٹ پروگرام کے تحت نوجوان آن لائن مختلف عالمی کورسز کی تربیت لیکر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
لاہور سے مزید