لاہور(پ ر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے نائب صدر ظفر اقبال اور سی ای او سلفاکیم نے گزشتہ روز پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے ساتھ منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران کہا کہ پاکستان کے پاس پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی سہولیات یا کریکنگ یونٹس بنانے کے لیے پختہ ٹیکنالوجی نہیں ہے ، جو اس کی کیمیائی صنعت کی ترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے اور کیمیکل انڈسٹری کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے اور اس صنعت کو قومی اقتصادی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں کیمیکل مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ کی وسیع صلاحیت موجود ہے ۔