• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کاپاکستان کودیوالیہ کرنے کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا،ابراہیم حسن مراد

لاہور( نیوزرپورٹر ) سابق وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو دیوالیہ قرار دینے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سونے کے ذخائر کی حالیہ دریافت نے بھارتی حکومت اور میڈیا کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ اٹک کے مقام پر دریائے سندھ میں 800 ارب روپے مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ دریافت شدہ سونے کی مجموعی مقدار 28 لاکھ تولے ہے، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے، جن میں سب سے چھوٹے بلاک میں 35 ارب روپے جبکہ بڑے بلاک میں 155 ارب روپے مالیت کے ذخائر موجود ہیں۔ یہ تحقیق 75 مربع کلومیٹر کے رقبے پر کی گئی ہے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت 127 نمونوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔سابق وزیر معدنیات نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سونے کے ذخائر کی حفاظت اور چوری روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
لاہور سے مزید