• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماکمپنیوں نے اپنے ٹیکسوں کاسارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا،جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے کیلئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے اورقیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے متعدد ادویات 200 سے 300 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی ہیں، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا گیا۔ یہ اقدام درحقیقت عوام سے صحت جیسی بنیادی سہولیات کو بھی چھین لینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 960 ارب کی فارما مارکیٹ ہے۔ فارماکمپنیوں نے اپنے سارے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا ۔ عام مارکیٹ میں بیشتر جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین یہ ادویات مہنگے داموں بلیک میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف ملک میں ادویات کی قیمتوں کو کم ترین سطح پر رکھے بلکہ ان کی مارکیٹ میں فراہمی بھی یقینی بنائے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی تعطل نہ آئے۔
لاہور سے مزید