کراچی(نیوز ڈیسک) نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے عطارد میں ایک بڑا راز چھپا ہے۔
نئی تحقیق سے پتہ چلاہے کہ عطارد کی پرت کے نیچے موجودہیرے کی ایک تہہ 10میل (18 کلومیٹر) تک موٹی ہو سکتی ہے۔
چین اور بیلجیئم کے سائنسدانوں نے 2004اور 2015کے درمیان ناسا کے میسنجر خلائی جہاز کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کو سیارے کے اندرونی حصے کی ساخت کے بارے میں اپنے نظریات کے تشکیلاتی اصول کیلئے استعمال کیا۔
محققین کا خیال ہے کہ دو عوامل کے نتیجے میں ہیرے کی تہہ بن سکتی ہے۔ تحقیقی ٹیم کے رکن اور کے یو لیوین کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اولیور نامور نے اسپیس ڈاٹ کام کو بتایاکہ سب سے پہلےمعدنی یا نامیاتی مادے (میگما)کے سمندر کی کرسٹلائزیشن ہے، لیکن اس عمل نے ممکنہ طور پر کور/مینٹل انٹرفیس پر صرف ایک بہت ہی پتلی ہیرے کی تہہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری اور سب سے اہم بات عطارد کے دھاتی کلیدی حصے کی کرسٹلائزیشن ہے۔