اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) 35cرکنی پاکستانی تجارتی وفد کاc12سال بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ہے ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں، وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات کریگا،ایف پی سی سی آئی کے مطابق ایف پی سی سی آئی کےصدر عاطف اکرام شیخ کی بنگلہ دیش کے ایڈوائز برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی ، بنگلادیش کے مشیر امور تجارت شیخ بشیر الدین نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات کیے جا چکے ہیں، پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔