ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )بولان کے علاقے سے اغوا ہونے والی قبائلی شخصیت سمیت چھ افراد تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔مختلف قبائلی عمائدین کی جانب سےکوشش جاری ، پولیس نے کارروائی کا پلان تیار کر لیا، چار روزگزرنے کے بعد بھی پولیس کوکو ئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ چھ افراد کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے خانواہ میں پولیس تھانہ کی حددو میں قبائلی شخصیت میر سراج احمد جتوئی سمیت چھ افراد کی بازیابی چار روز گزرنے کے بعد بھی عمل میں نہ آسکی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائی کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے جبکہ مختلف قبائلی عمائدین کی جانب سے بھی کوشش جاری ہیں۔