• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرص، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے پاکستانی کی موت کی تحقیقات کا حکم

نیکوسیا (اے ایف پی) قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شخص کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد تفتیش کار مقرر کردیا ہے، یہ واقعہ رواں ماہ کے ابتداء میں رونما ہوا تھا۔ یہ اعلان پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جو کے ابتدائی فرانزک رپورٹ سے متصادم ہے۔ اٹارنی جنرل جارج ایل سیویڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پولیس چیف کی جانب سے واقعے کی جاری انکوائری کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ ساویڈز نے کہا کہ انہوں نے ایک نوجوان کی موت کے حالات کے سلسلے میں ایک آزاد "فوجداری تفتیش کار" مقرر کیا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والا شخص کو پولیس اہلکار کی طرف سے سرکاری پستول سے قتل کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید