• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب تھا بحریہ ٹاؤن دبئی میں کچھ بڑا کام کرے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ “دبئی مجھے شروع سے ہی پسند ہے۔ 20 سال سے میں دبئی آ رہا ہوں اور یہ خواب دیکھ رہا تھا کہ یہاں کچھ بڑا کام کیا جائے۔ اللہ پاک نے موقع دیا ہے اور انشاء اللہ ہم بھرپور کوشش کرینگے کہ بہترین کام کریں جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی احمد ریاض ملک نے کہا ہے کہ ہم دبئی ساؤتھ میں سب سے بڑی مسجد بنائیں گے جو کہ بلیو مسجد استنبول کا عکس ہوگی ملک ریاض حسین نے اختتام ہفتہ بی ٹی پراپرٹیز نے دبئی ساؤتھ میں اپنے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور مزید کہا کہ ہز ہائینس (His Highnes) شیخ محمد بن را شد المکتوم کا ویژن ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے اور اللہ نے ان کو کامیاب کیا ہے۔ ہم اس عزم کے ساتھ کام کریں گے کہ یہاں موجودہ سہولیات سے بھی بہتر سہولیات فراہم کریں اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کریں۔” گروپ سی ای او علی ریاض ملک نے کمپنی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “ہماری 30 سالہ شاندار تاریخ ہے اور انشاء اللہ ہم یہاں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان میں ہم نے سکول، اسپتال، اور گیٹڈ کمیونٹیز کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دبئی میں ہم ایک ایسی کمیونٹی بنائیں گے جس میں سکولز، اسپتال، پارکس، ولاز، پینٹ ہاؤسز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس سمیت ہر وہ چیز موجود ہوگی جو ایک آرام دہ اور پر سکون زندگی کے لیے ضروری ہے۔ یہ انشاء اللہ کامیابی کی ایک کہانی بنے گی۔” اس موقع پر دبئی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلوبل سیلز ہیڈ شاہد محمود قریشی نے کہا: “یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ 30 سالہ تجربہ رکھنے والے ڈویلپر کو دبئی حکومت نے سراہا اور موقع دیا کہ وہ یہاں پر کام کرے۔ ہم دبئی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا۔ ہماری گیٹڈ کمیونٹی جدید اور پرتعیش زندگی کے تمام تقاضے پورے کرے گی اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کرے گی۔”بی ٹی پراپرٹیز کا دبئی ساؤتھ میں یہ شاندار پراجیکٹ لگژری رہائش کے نئے معیار متعارف کرائے گا جس میں جدید سہولیات اور شاندار تعمیرات شامل ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید