• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے پاک ایران کراسنگ پوائنٹ کوہک چیدگی پنجگور کو نوٹیفائی کردیا

کوئٹہ (آن لائن) حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ چوتھے آفیشل بارڈر کراسنگ پوائنٹ کوہک چیدگی پنجگور کو نوٹیفائی کردیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکرٹری ٹرانزٹ اینڈ بارڈر ٹریڈ زبیر شاہ کے دستخط سے جاری مراسلہ میں کلکٹریٹ آف کسٹم اپریزننٹ ،کسٹمز ہاؤس گوادر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک ایران چوتھے کراسنگ پوائنٹ کوہک چیدگی پنجگور کے سلسلے میں درکار اقدامات اٹھائے اور اس بابت درکار انفراسٹرکچر کیلئے دیگراسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ اقدامات اٹھا کر پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔ دریں اثنا ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی،سینئرنائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس کاکڑ نے کوہک چیدگی پنجگور کراسنگ پوائنٹ کو نوٹی فائی کرنے کے اقدام کو صوبے کی بزنس کمیونٹی ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کیلئے ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صوبے کے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ وفا کر دیا ،اس سے صوبے اور پنجگور میں کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت مزید مستحکم ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید