• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کیخلاف احتجاج، عوام نے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز روک لیے

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ہیوی ٹریفک کےخلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے واٹر ڑینکرز اور ڈمپرز کو روک لیا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے فور کے چورنگی کے اطراف جمع ہو کر احتجاج کیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ہیوی ٹریفک کو لگام ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا، نیو کراچی فور کے چورنگی پر عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کو روک لیا، جامع تلاشی پر واٹر ٹینکر ڈرائیور کے پاس نہ تو لائسنس ملا اور نہ ہی پرمٹ۔ پکڑے گئے ڈرائیوروں نے کہا کہ ہمارے پاس لائسنس ہے لیکن مالک کے پاس ہے، روڈ پرمٹ بھی ہے لیکن مالک کے پاس ہے ہمارے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں ، ہم دن میں ہی ڈمپر نکالتے ہیں۔ مظاہرین میں شامل خاتون نے کہا کہ شہری روزانہ کچلے جارہے ہیں، اس سے پہلے بھی ہم نے احتجاج کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا جیسے ٹریفک پولیس کار سوار اور موٹرسائیکل سواروں پر کریک ڈان کرتی ہے، ویسے ہی ڈمپرز کیخلاف کرے،ڈمپرز آئے دن حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید