• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں تعداد میں کم ہونے کے باوجود جدوجہد نہیں چھوڑی، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے2کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا،قومی اسمبلی میں تعداد میں کم ہونے کے باوجود ہم نے جدوجہد نہیں چھوڑی۔ عقیدہ ختم نبوت کی جنگ لڑنا ممکن نہ ہوتا اگر میں سیاست میں نہ جاتا، قومی اسمبلی میں تعداد میں کم ہونے کے باوجود ہم نے جدوجہد نہیں چھوڑی، ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پر نہیں، کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری کے جاری بیان کے مطابق ملتان میں جامعہ خیر المدارس میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ہے، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے سیاست سے کیا حاصل کیا، یہ سب فضول سوالات ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید