• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کیخلاف مقدمات کی پیروی کرنیوالے سرکاری وکیل مستعفی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ مستعفی ہوگئے ہیں، عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں سرکاری وکیل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جیک اسمتھ نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، وہ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کے مبینہ غلط استعمال اور 2020کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنےکی کوششوں کے الزامات کے تحت وفاقی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرنے والے محکمۂ انصاف کے خصوصی وکیل تھے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق جیک اسمتھ نے گزشتہ جمعے کو استعفیٰ دیا ہے۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی عدالت میں جمع کی گئی دستاویز میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی فائنل رپورٹ جاری کرنے پر ان کی عدالت سے عائد حکمِ امتناع کو ختم کر دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید