اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پار لیمنٹ ہا ؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس کیلئے دس نکاتی ایجنڈا جا ری کر دیاگیا ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کی کا روائی ہو گی۔ایم کیو ایم کے سید امین الحق اور دیگر ممبران ا نسانی سمگلنگ کے انسداد کے بارے میں توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کر یں گے۔صاحبزادہ صبغت اللہ نجی ہسپتالوں بالخصوص ٹر سٹ ہسپتالوں کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے رولز کے مطا بق ضرورت مند شہر یوں کو مفت علاج فراہم نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کر یں گے۔