• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے قریب پپری میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک مال بردار راہداری پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کراچی کے قریب پپری میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک مال بردار راہداری پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط، ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دی جاسکے۔ پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔ نتیجتاً، 10 جنوری 2025 کو ایس آئی ایف سی میں ایک تقریب کے دوران ڈی پی ورلڈ کے درمیان گزشتہ روز پراجیکٹ کے نفاذ کے لیے باہمی طور پر متفقہ ٹرم شیٹ پر دستخط کر دیے گئے۔ ڈی جی (SIFC) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عہدیداروں کی موجودگی میں سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری پاکستان ریلویز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد میں ڈی جی این ایل سی اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے دیگر اعلیٰ سطحی افسران بھی شریک تھے۔توقع ہے کہ اس منصوبے سے کراچی میٹروپولس میں ایک بہترین ریلوے انفراسٹرکچر کے ذریعے مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت میں کمی آئے گی جس کا مقصد ملک کے اندر مال بردار خدمات کو انتہائی موثر اور اقتصادی انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید