گوادر (این این آئی )گوادر شہر میں آل پارٹیز گوادر کی جانب سے دی گئی کال پر اتوار کو ہڑتال رہی تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز گوادرنے 28دنوں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے میرین ڈرائیو پر دھرنا دے رکھا ہے ہفتہ کو سرکاری انتظامیہ نے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ آل پارٹیز کے کنونیئر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے پر کارروائی کی جس پر اتوار کو ہڑتال کی کال دی گئی اس دوران تمام کاروباری مراکز بند رہے۔