اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) سکھر الیکٹرک سپلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے اور آئی ایس آئی نے اہلکاروں کو دے دیا گیا ہے۔ سیپکو کو نقصانات کا تناسب 34.91فیصد ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت ڈسٹری بیوشن کمپنی سپورٹ یونٹ(ڈی ایس یو) تشکیل دا ہے جو سیپکو کےلیے بجلی کی وصولی تیز کرنے کے علاوہ بجلی کی چوری اور کرپشن کے خلاف بھی مہم شروع کرے گا۔ ایک جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس یو سیپکو کے چیف ایگزیکٹیو بحیثیت ڈائریکٹر، شریک ڈائریکٹر کے طور پر سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز، کمشنرکے نامزد افسر، ڈی آئی جی سکھر کے نمائندے، گریڈ 19- میں ایف آئی اے کے افسر، ایم آئی کے افسر اور آئی ایس آئی کے افسر کے بطور رکن مشتمل ہوگا۔ یہ ڈی ایس یو براہ راست سیکرٹری پاور کو رپورٹ دے گا۔ ڈی ایس یو کو ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں اور افسران کو برطرف کرنے کی سفارش کا بھی اختیار ہوگا۔