• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اپنے ضلع میں مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اپنے دور میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیےگئے، سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنےکی با ضابطہ منظور ی بھی نہیں لی گئی۔
اہم خبریں سے مزید