• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDCL، تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کا جامع منصوبہ تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا جارحانہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت موجود روایتی 10کنوؤں سے پیداواری سرگرمیاں شروع کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی پروڈکشن اینڈ ایکسپلویشن سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ خصوصی توجہ زن بلاک پر ہوگی۔ جہاں 840 بلین کیوبک فٹ (بی سی ایف ڈی) یومیہ ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے احمد حیات تک کا تین سال کےلیے او جی ڈی سی ایل کا منیجنگ ڈائریکریٹر مقرر ہونے کے بعد نئی انتظامیہ نئے جذبے کے ساتھ تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کےلیے سرگرمیوں کو فروغ دینے کی تیاریاں کررہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے ایک سینئر افسر نے جنگ کو بتایا کہ حیدرآباد میں کے یو سی کے پائلٹ کنویں میں گیس کے بھاری ذخائر کے اشارے ملے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید