اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نے 9ماہ میں قرضوں پر کتنا انحصار کیا ؟؟؟۔ ذ رائع کے مطا بق موجودہ حکومت کےابتدائی نو مہینوں مارچ سے لیکر نومبر دو ہزار چوبیس کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں مجموعی طور پرپانچ ہزار پانچ سو چھپن ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق نومبر2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ70 ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری2024 میں 64 ہزار810ارب روپےتھا-دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کےپہلے 9ماہ میں مقامی قرض میں5 ہزار556 ارب روپےکااضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں356ارب روپے کی کمی ہوئی-دستاویز کے مطابق نومبر2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ48 ہزار585 ارب اوروفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ21 ہزار 780 ارب روپےتھاجبکہ فروری2024تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ42ہزار675 ارب روپے اور مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22ہزار134ارب روپے تھا-موجودہ حکومت میں نگرانوں کے مقابلے میں مجموعی طور پرقرضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔