اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ، آئی ایس کے پی، ای ٹی آئی ایم اور آئی ایم یو سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد گروپ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان 2024 سے ISKPکی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔