• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

پشاور(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 4کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 11جنوری کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا ۔آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایااس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ایشام میں کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ اس دوران 2کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید