• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے گندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو آئندہ فصل نہیں ہوگی، چیئرمین کسان اتحاد

ملتان (این این آئی)چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم 4ہزارروپے فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے‘ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی‘حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑیگی۔ حکومت پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ہم گندم کا 4ہزار فی من ریٹ مانگتے ہیں‘ پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار فی من گندم خریدی۔انہوںنے کہاکہ گنے کا ریٹ بھی شوگر مل مالکان کی مرضی سے250سے300 روپے من طے ہوا۔
اہم خبریں سے مزید