پشاور(جنگ نیوز) پارا چنار میں راستوں کی بندش کو 100روز مکمل ہو گئے جسکے نتیجے میں مقامی لوگ محصور جبکہ کھڑی گاڑیوں میں سبزیاں و فروٹ ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔کھڑی گاڑیوں میں سبزیاں و فروٹ ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ،ذرائع کے کے مطابق ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے بعد راستوں کی بندش کو 100روزہو گئے اس دوان دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود روڈ کھولنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔ تاجر برادری کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث ٹل و ہنگو میں کھڑی80سے زیادہ گاڑیوں کو وعدوں و اعلانات کے باوجود نہیں لایا جاسکا۔