• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی خلافِ آئین ہے، طلبہ

کوئٹہ ( پ ر) تحریک حقوق طلباء کا اجلاس پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں زیر صدارت پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا کے زونل ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال منعقد ہوا۔طلبا نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی خلافِ آئین ہے، آئین کی پائمالی کا مرتکب ہو نے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، اجلاس میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری سمن بلوچ، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ابرار بلوچ، پشتون سٹوڈنٹس فیڈرشن کے حفیظ کاکڑ اور پشتونخوا ایس او کے اراکین نے شرکت کی ۔ تحریک حقوق طلباء نے اجلاس میں محکمہ تعلیم (ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان) کی جانب سے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی دراصل آئین کی خلاف ورزی پر مبنی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید