• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر توفیق بن فوذان الربیعہ سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوذان الربیعہ سے ملاقات کی۔ حج 2025کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے ملاقات میں حج 2025کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر حج وعمرہ کی حاجیوں کو بہترین سہولیات دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں۔ امسال پاکستانی حجاج کو گزشتہ سالوں سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں دفتر امور حجاج جدہ کو حجاج کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوذان الربیعہ نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد سعودی عرب آتی ہے، پاکستان حجاج کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، پاکستان سے محبت لازوال ہے۔
اہم خبریں سے مزید