کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی علمدار روڈ یونٹ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ داؤد آغا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں محمد علی ہزارہ، محمد زمان، حاجی تقی، اسحاق علی، یاسر آغا، ثاقب ہزارہ، طیب ندیمی ہزارہ، علی رضا، کامریڈ فدا حسین ہزارہ و دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود ہزارہ قوم کے مستقبل کا فیصلہ نہ کیا جاسکا، دس لاکھ کی آبادی کو نظرانداز کرنا حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام دوسرے علاقے سے مسلط کردہ نمائندے سے مل نہیں سکتے۔ علاقہ مسائلستان بن گیا۔ اجلاس میں شریک ہزارہ قوم کے عمائدین و اکابرین نے کہا کہ صدرآصف علی ہزارہ، بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت ہزارہ قوم کی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے داؤد آغا کو بطور مشیر وزیراعلیٰ نامزد کردیں کیونکہ ہزارہ قوم نے پیپلز پارٹی کیلئے روزاول سے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اجلاس میں ہزارہ قوم کو مسلسل نظرانداز کرنےکی پالیسی کی مذمت کی گئی۔