لاہور(خصوصی نمائندہ)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(آگیگا) پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں پروفیسر فائزہ رعنا، ضیاء اللہ نیازی، چوہدری بشیر احمد وڑائچ، رانا انوار الحق، مختار گجر، ثمینہ ناز، ڈاکٹر طارق کلیم، کاشف شہزاد چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ پنش، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 22 جنوری کو لاہور میں ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی مرکزی احتجاجی ریلی ہوگی۔