کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کے فوری تبادلے اور تقرریوں کے احکامات کی منظوری دے دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم صائم سلطان کے دو مختلف نوٹیفکیشن کے مطابق زونل آفس کراچی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکل پی ایس پی افسر عبدالعلیم کا تبادلہ کمرشل بینک سرکل کراچی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز سرفراز علی اور زاہد محمود کے تبادلے ہیڈ کوارٹر سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد اور نیاز اکبر کا ہیڈ کوارٹر سے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول ہیڈ کوارٹر کر دیے گئے ہیں۔