لندن (پی اے) لندن کے میئر سر صادق خان کو خبردار کیا گیا ہے کہ2034تک دارالحکومت میں تیرنے کے قابل دریا بنانے کے ا پنے وعدے سے لوگوں کو ٹیمز کی خطرناک لہروں میں تیرنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔ میئر کو پچھلے سال ایک منشور پر دوبارہ منتخب کیا گیا تھا جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ 10سال کے اندر لندن میں دریا کو تیراکی کے قابل بنانے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ شروع کریں گے۔ پورٹ آف لندن اتھارٹی (پی ایل اے) جو ٹیمز کے سمندری حصے کا انتظام کرتی ہے، اس کے کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ جس طرح سے میڈیا میں اس منصوبے کو مشتہر کیا گیا ہے، اس سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔ سر صادق کے ترجمان نے کہا کہ ٹیمز کا سمندری حصہ تیراکی کیلئےکبھی بھی محفوظ نہیں ہوگا لیکن میئر ان علاقوں کی صفائی کیلئے پرعزم ہیں جہاں تیراکی محفوظ ہوگی۔ پی ایل اے کے ڈائریکٹر، گریس رانسلے نے سٹی ہال کی ماحولیات کمیٹی کو بتایا کہ میرے خیال میں جب ہمیں ’’سوئم ایبل ٹیمز‘‘ جیسی سرخیاں ملتی ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لوگ سوچتے ہیں کہ تیرنا محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 15سالوں میں ٹیمز میں ہونے والی اموات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ ہر سال، سمندری ٹیمز کے پانی میں جانے سے لوگ مرتے ہیں۔ 2023میں، میرے خیال میں سمندری ٹیمز میں 31اموات ہوئیں ۔2022میں، مجھے یقین ہے کہ سمندری ٹیمز میں جانے والے لوگوں میں سے 109ریسکیو ہوئے۔ محترمہ رانسلی نے کہا کہ طاقتور لہروں کا ٹیمز تقریباً پورے لندن میں سمندری ہے، صرف ٹیڈنگٹن لاک میں جوار نہیں بنتا ۔ٹیڈنگٹن لاک اور پٹنی برج کے درمیان، پی ایل اے تیراکی کی اجازت دیتا ہے، لیکن حوصلہ افزائی نہیں کرتا ۔پوٹنی برج کے مشرق میں ٹیمز میں تیراکی مکمل طور پر ممنوع ہے، جیسا کہ پی ایل اے بتاتی ہے کہ، دیگر خطرات کے علاوہ، تقریباً پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طاقتور لہریں مضبوط ترین تیراکوں کو بھی زیر کر دیں گی۔سر صادق کے ایک ترجمان نے محترمہ رانسلے کے تبصروں کے جواب میں کہا کہ ٹیمز اور اس کی معاون ندیاں لندن کی جان ہیں، جن کی صفائی اور حفاظت کیلئے میئر پرعزم ہیں تاکہ لندن کے تمام باشندےجہاں محفوظ ہو بشمول تیراکی محفوظ طریقے سے فطرت کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکیں ۔ٹیمز کا سمندری حصہ تیرنے کے لیے کبھی بھی محفوظ نہیں ہوگا، لیکن پورٹ آف لندن اتھارٹی اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے کہ یہ پانی عام طور پر زیادہ محفوظ اور عوام کے لیے قابل رسائی ہو۔