لوٹن (شہزاد علی) سرہوٹہ نمبر 2کوٹلی سے تعلق رکھنے والے، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر کوٹلی اور چئیرمین راجہ محمد اقبال خان قضائے الہٰیسے لوٹن میں انتقال کر گئے۔ بروز اتوار بعد از نماز مغرب جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی امامت میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر بیڈفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین، لارڈ قربان حسین، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، سابق لارڈ مئیر شفیلڈ راجہ قربان، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اظہراقبال بڑالوی، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ محمد اشفاق، پروفیسر راجہ جاوید، راجہ فرید اورسابق مئیرز لوٹن راجہ سلیم اختر، چوہدری محمد ایوب، چوہدری مسعود اختر، راجہ وحید اکبر اور طاہرملک اور سابق مئیر بولٹن راجہ محمد ایوب نے بھی خطابات کیے اور مرحوم کی اپنے علاقے کے لیے تعمیر و ترقی کی کاوشوں پر خراج پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے خدمت خلق کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے رکھا۔ برمنگھم کے سید شوکت علی شاہ نے منظوم کلام پیش کیا۔ پاکستان کے قاری محمد شفیق الرحمان نے قرات پیش کی ۔خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نے اجتماعی دعا کرائی۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزدگان سابق اوورسیز کمشنر آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی اور راجہ جاوید اقبال کیانی اور دیگر خاندان کے ساتھ کمیونٹی نے تعزیت کی ہے۔ نماز جنازہ میں اکیڈمک جمیل احمد، راجہ امتیاز، ملک لال، منور چوہدری، ڈاکٹر شوکت، راجہ شکیل، شبیر مغل، اسد راجہ، آصف راجہ، راجہ خورشید، چوہدری آصف لطیف، وسیم مغل، قاری محمد کامران، راجہ ظہیر، راجہ نعیم، راجہ سلیم، راجہ اظہر، صاحبزادہ راجہ ریاض، محمد مقصود علی چوہدری، سرفراز علی چوہدری، راجہ امجد فاروق، ممتاز جمال، راجہ نوید، ماسٹر راجہ سفیر اقبال، راجہ عابد، راجہ خالد، اورنگزیب چوہدری، شوکت علی بٹ، وٹفورڈ کونسلر سردار آصف، عزیز ملک، افتخار ملک، شاہد زمان، راجہ زاروب، اقدس مغل، راجہ اعزاز نثار، قاری محمد، فیاض قریشی سمیت ہزاروں کی تعداد میں کمیونٹی نے برطانیہ کے مختلف علاقوں سے شرکت کی۔