• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے تحت تمام ترقیاتی کام مقامی حکومتوں کے حوالے کیے جائیں

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)آل بلوچستان یونین کونسل چیئرمین ایسوسی ایشن کے صدر ملک علاؤالدین اورجنرل سیکرٹری سید ثناء اللہ آغا نے کہ مطالبہ ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت مقامی کونسل کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں دس فیصد حصہ ، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے اور غیر ترقیاتی فنڈز فوری بحال کیے جائیں،اگر ہمارئے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے، یہ بات انہوں نے پیر کو دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سیمینار کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئین کے آرٹیکل140 ائے کے تحت تمام ترقیاتی کام مقامی حکومتوں کے حوالے جائیں تمام نئی یونین کونسلوں کے دفاتر کیلئے عمارتیں دی اورنئے و پرانے تمام دفاتر کی مرمت کیلئے خصوصی فنڈز دیئے جائیں،یونین کونسلوں کے اکاؤنٹس فعال ا بحال و نئے ایکٹیو اکاؤنٹس کو ترقیاتی فنڈز ریلیز کیے، صوبائی حکومت کے فنانس کمیشن میں مقامی حکومتوں کو رکن حصہ دیاجائے، تمام لوکل کونسلز کے سیکرٹریز کے ٹرانسفر کا اختیار چیف افیسر کو اورڈی او کے اختیارات چیئرمین اور سیکرٹری یونین کونسل کو دیا جائے۔برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس باقاعدہ چالان کے ذریعے یونین کونسل کے جوائنٹ اکآؤنٹ میں جمع کی جائے،یونین کونسل چیئرمین کا ماہانہ وظیفہ مقرر، یونین کونسل کے سالانہ فنڈز کو200 فیصد بڑھایا اور نان ڈویلپمنٹ فنڈز پچاس ہزار سے بڑھادیا جائے2002 کے ایکٹ کے مطابق چیئرمین یونین کونسل کو بااختیار بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید