• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو ایک اچھا پروجیکٹ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو ایک اچھا پروجیکٹ ہے اسکے بارے میں مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے، سوشل میڈیا اور کچھ نجی چینل و ایک اخبار شاہراہ بھٹو کے حوالے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس کا فیز ون مکمل نہیں ہوا ہے۔ یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کو آئندہ 2ماہ میں اس شاہراہ بھٹو کو قائد آباد اور اسکے بعد اسی سال کے آخر تک اسے کاٹھور کے مقام پر ایم نائین سے منسلک کردیا جائیگا،ائیرپورٹ سے شاہ فیصل کالونی سے شاہراہ بھٹو کے ذریعے قیوم آباد اور کورنگی سے شاہراہ بھٹو کے ذریعے قیوم آباد آنے اور جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر کھلیں ہیں۔ ایک بند راستے کو جواز بنا کر جو تنقید کی جارہی ہے، دراصل وہ پوائنٹ قائد آباد اور ایم نائین کو لنک کرنے والا پوائنٹ ہے، جس سڑک پر ابھی کام جاری ہے اور یہ دوسرا اور تیسرا فیز ہے۔
اہم خبریں سے مزید