راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) امیر المومنین حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت علیؓ کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ چیئرمین امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی ۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد امت کے لئے کاوشیں کی جائیں اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خلاف جہاد کیا جائے ۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ علم اخلاقیات کے لئے قران و حدیث کے بعد حضرت علی کی تصنیف نہج البلاغہ بڑا اثاثہ ہے ۔ پروفیسر سلمہ خان ، علامہ ڈاکٹر حسین احمد، نعیم قریشی، اخلاق زید ی، شکیل اختر ،شہباز حیدر ،حکیم سیدمحمود سہارنپوری، مبارک شاہ ،جمال چشتی، رضا کاظمی ، امیر ہمدانی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین کی سیرت اور شجاعت پر روشنی ڈال۔ کانفرنس میں قرارداد میں کہا گیا کہ پارہ چنار میں امن کی بحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکو میتں فوری اقدام کریں۔