• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت نے محکمۂ معدنیات کے حکام کو نوٹس کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، مرکری کے استعمال سے علاقے میں پانی زہر آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔

وکیل نے کہا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی ہے۔

جس کے بعد عدالت نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

قومی خبریں سے مزید