• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور جی بی کی حمایت میں اجتماع

لوٹن / وٹفورڈ (نمائندگان جنگ)  مختلف شہروں اور ٹاؤنز سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں نے لوٹن کے ہال میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی حمایت میں عوامی اجتماع کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ایکشن کمیٹی  جو جدوجہد کر رہی ہے اوورسیز کشمیری ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اوورسیز کشمیری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں  قانون وانصاف کی بالادستی، آزادی اظہار رائے چاہتے ہیں، عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں، ناانصافیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے کئے جائیں، میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر ،آزاد کشمیر میں ریلوے لائن کی تنصیب، روڈ مواصلات، موٹر ویز کی تعمیر، مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا گیا، یہ بھی واضح کیا گیا کہ کشمیر ی عوام تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے، کشمیر کی آزادی و قومی خودمختاری تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ ہال میں نعرے گونجتے رہے کہ سرینگر تامظفر آباد، گلگت بلتستان تا یورپ امریکہ آواز دو آزادی وطن کی خاطر ہم ایک ہیں۔اجتماع میں پروفیسر راجہ ظفر خان، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، میر پور انٹر نیشنل ائر پورٹ موومنٹ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان، سابق ڈپٹی میئر لوٹن آصف مسعود چوہدری، طاہر بوستان، نجیب افسر، ملک لطیف، ملک اعجاز، ساجد صدیقی، چوہدری ممتاز علی، چوہدری محمد منیر خان پوری، منور حسین، انعام الحق، ڈاکٹر یاسین رحمان، چوہدری محمد شریف، مرزا محمد اسلم، چوہدری محمد عاشق، طاہر ملک، سر دار نسیم اقبال، لیاقت لون، شبیر ملک، ممتاز بٹ، مولانا عبدالخالق، سمیرا خورشید، فیصل قریشی، راجہ نثار، شعیب جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، تصور لون، خورشید احمد، راجہ ابرار، چوہدری محمد شباب، الطاف منیر، قیصر دواد، امجد امین بوبی، سردار آصف شریک تھے،صابر گل اور تحسین گیلانی و دیگر نے انتظامی فرائض ادا کئے،اجتماع کا آغاز حافظ طارق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ساجد شاہین نے ادا کئے۔
یورپ سے سے مزید