• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمنگلی روڈ کے ٹرانسفارمر کی چیف انجینئر آپریشن کیسکو کی ہدایت پر مرمت

کوئٹہ(پ ر)کیسکو کے چیف انجینئر آپریشن شوکت جوگیزئی کی خصوصی ہدایت پر ایکسیئن نعیم بنگلزئی اورعامر سہیل ایس ڈی اوکے احکامات پر سمنگلی روڈ کا خراب ٹرانسفارمر ایل ایس ساجن شوکت، لائن مین منظورشاہ بخاری اور اسسٹنٹ لائن مین نوید احمد نے گزشتہ روزٹھیک کردیا ۔اس موقع پر اہل علاقہ نے اپنے بیان میں کیسکو کے ان افسران و عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا کیونکہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے برقی آلات خراب اور مکین ذہنی پریشانی کا شکار تھے۔ واضح رہے کہ سمنگلی روڈ کاروباری مرکز جہاں سرکاری و نجی دفاتر موجود ہیں اور ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے کاروباری و دفتری امور میں مشکلات کا سامنا تھا۔
کوئٹہ سے مزید