• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:منافع خوری پر 13دکاندار گرفتار‘4کوجیل بھیج دیاگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع کوئٹہ کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میںمنافع خوری پر 13 دکاندار وں کو گرفتار کرنے کے بعد4دکانداروں کو جیل بھیج دیا اس دوران 2 دکانیں اور ایک پیٹرول پمپ سیل کرنے کے علاوہ 15دکانداروں کو جرمانے جبکہ 22 دکانداروں کو سخت نوٹسز جاری کیے گئےہیں کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ ،حسیب سردار اور مجسٹریٹ خادم حسین نے کچلاک بازار ، سریاب کے مختلف مقامات، سیٹلائٹ ٹاؤن، سمنگلی روڈ، طوغی روڈ، عالمو چوک، نواں کلی،کلی گل محمد، منیر احمد خان روڈ اور گاہی خان چوک کے علاقوں میں کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید