کوئٹہ (پ ر ) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی حبیب اللہ موسیٰ خیل، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ، سید شفیع آغا، امردین آغا، سردار سجاد شاہوانی، ملک محمد حسین شاہوانی، سید غنی آغا، حاجی عبدالہادی نورزئی، ولی محمد ، اقبال کاکڑ و دیگر عہدیداروں نے میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جناح کلاتھ مارکیٹ کی دکانوں کو سیل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری فوری طور پر اس ناروا عمل کا نوٹس لیں بصورت دیگر انجمن تاجران بلوچستان سخت احتجاج پر مجبورہوگی انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کے ایڈمنسٹریٹر دکانداروں کو بےروزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم انتظامیہ کی ساتھ مل بیٹھ کر تمام معاملات کا حل نکالنا چاہتے ہیں لیکن کچھ اہلکار نہیں چاہتے یہ کہ میٹروپولیٹن اور دکانداروں کے درمیان کرایہ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو کیوں ایسا کرنے سے انکا کاروبار بند جائے گا اس سلسلے میں جلد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔