کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میںڈی جی نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں ۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقادکل 26فروری کو صبح 11 تا 1 بجے نیب بلوچستان کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان تحریری شکایات میں نام بمعہ ولدیت کاپی قومی شناختی کارڈ ، مکمل پتہ،نشان انگوٹھا ،دستخط ، رابطہ نمبر واضح کریں چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔